خانیوال(خبر نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسز شاہدہ احمد نے کہا کہ عمران خان کی کال پر پوری قوم متحرک ہو چکی ہے عام انتخابات کے سوا حکومت کے پاس کوئی راستہ نہیں ملک و قوم کو درپیش چیلنجز اور بحرانوں سے نکالنے کے لیے فوری طور پر صاف و شفاف انتخابات کا اعلان کیا جائے وہ راولپنڈی قافلے کے ہمراہ روانگی کے موقع پر معززین علاقہ اور کارکنوں، صحافیوں سے بات چیت کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کا خیر مقدم کرتے ہیں ملک و قوم کی سلامتی اور دفاع کے ساتھ ساتھ ملک میں آئین کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی آئینی ذمہ داری نبھائیں گے انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ عمران خان کی کال پر راولپنڈی پہنچیں۔