ملتان (سماجی رپورٹر) روٹری کلب آف ملتان کی گیسٹ سپیکر میٹنگ صدر خواجہ محمد قاسم کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں مہمان خصوصی ماہر نفسیات ڈاکٹر شمائلہ ناز نے کیا نفسیاتی مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی ناہمواری،مہنگائی،بے روزگاری نے معاشرے میں نفسیاتی مسائل میں اضافہ کر دیا ہے ہر دوسرا شخص نفسیاتی طور پر پریشان ہے آج ہر شعبہ میں ہر شخص کو نفسیاتی مسائل کے حل کی ضرورت ہے ایسے میں پیروں اور عاملوں کے پاس جانے کی بجائے آج کے جدید دور کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جائے تھراپی اور ادویات سے کام لیا جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں نفسیاتی مسائل کو ڈاکٹرز کے پاس جا کر حل کرانے میں شرمندگی محسوس کی جاتی ہے ہمیں نفسیاتی مسائل کے حل اور ان سے آگاہی کے لیے کام کرنا ہو گاخواجہ محمد قاسم نے کہا کہ نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے معاشرے میں آگاہی ناگزیز ہے میٹنگ میں خواجہ محمد حسین،عاصم سعید شیخ،میاں عالمگیر جمیل خان،خواجہ محمد عثمان،شہریار احسن محبوب،جواد خان درانی،احمد ملک،سہیل خان ملیزئی،عزیز احمد شیخ،ہارون چغتائی،ڈاکٹر عبدالسلام،محسن خاکوانی نے شرکت کی ۔
معاشی ناہمواری‘ مہنگائی ‘ بے روزگاری سے نفسیاتی مسائل بڑھ گئے: ڈاکٹر شمائلہ ناز
Nov 26, 2022