شاہجمال (نامہ نگار)تھرمل پاورمظفرگڑھ میں ڈیلی ویجزپہ مختلف ٹائم پریڈمیں سروس کرنے والے ملازمین جنہیں بعدمیں مستقل کردیاگیاتھا نے تحریک ڈیلی ویجزبحالی کے چیئرمین میاں عارف دھنوتر،اسمعیل چانڈیہ،شکیل ارائیں کی قیادت میں مشیروزیراعظم مہرارشادسیال کے ہمراہ گورنمنٹ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین عبدالقادرمندوخیل سے ملاقات کی اور تھرمل پاورمظفرگڑھ کے ڈیلی ویجزملازمین کی سابقہ سروس کو مستقل کئےجانے کے دورانیہ میں ضم کرنے کی اپیل کی جس پرعبدالقادرمندوخیل نے تھرمل پاورمظفرگڑھ کے ایچ آر مقرب اقبال کوذاتی طورپہ طلب کرکے ملازمین کے تحفظات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی ۔عبدالقادرمندوخیل نے ڈیلی ویجزملازمین کی سروس موجودہ پریڈمیں ضم کرنے،الاﺅنسزکی فوری ادائیگی کاسختی سے حکم دیا۔
ڈیلی ویجزملازمین کی سروس ضم کئے جانے کے فیصلہ کے بعدملازمین میں خوشی کی لہردوڑگئی واضح رہے کہ ڈیلی ویجزسروس بحالی سے مظفرگڑھ کے 138 ملازمین کوفائدہ حاصل ہواہے۔
تھرمل پاور مظفر گڑھ کے 138 ڈیلی ویجز ملازمین کی سروس بحال
Nov 26, 2022