افغان مہاجرین کی تعداد جاننے کیلئے نئی ایکسرسائز شروع کرنے کا اعلان


 لاہور ( نوائے وقت رپورٹ) : وفاقی وزیر سیفران سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی تعداد جاننے کے لیے نئی ایکسر سائز شروع کی جا رہی ہے، ا?ئندہ کچھ مہینوں میں پتہ چل جائے گا کہ کتنے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان پاکستان میں موجود ہیں۔پاکستان کا افغان قیادت کے ساتھ فیصلہ کن بات چیت کیلئے جامع ایجنڈے پر غوراسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت منعقدہ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ افغانستان میں حکومت تبدیل ہونے کے بعد کافی لوگ یہاں پر آئے ہیں، پتہ کررہے ہیں کہ افغانستان سے ویزے پر آئے لوگ واپس گئے ہیں یا نہیں؟وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ افغان مہاجرین کے شناختی کارڈ بنانے کا کام وزارت داخلہ کا ہے، جن لوگوں نے پاکستانی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ا ن پر تحفظات ہیں۔

، وزارت داخلہ کو بلا کر افغان مہاجرین کے معاملات سے متعلق پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ غیر رجسٹرڈ افغانیوں کے باقاعدہ اندراج کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن