فوج میں کمانڈ کی تبدیلی تازہ ہواکاجھونکا ہے:ڈاکٹر شوکت ورک


لاہور(کامرس رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ پاک فوج میں کمانڈ کی متفقہ طورپرتبدیلی تازہ ہواکاجھونکا ہے۔ مادروطن پاکستان اورافواج پاکستان کیلئے پروفیشنل اورانتھک جنرل قمرجاویدباجوہ کی دفاعی خدمات کوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔پاکستان کا ایک ہیجان کی کیفیت سے باہرنکلناخوش آئند ہے۔ سپہ سالار کی آئینی تبدیلی کے سلسلہ میںسیاسی قیادت کی طرف سے سنجیدگی کامظاہرہ مستحسن ہے۔سپہ سالارسیّد عاصم منیر اہل پاکستان اورافواج پاکستان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ وہ ہماری دعاﺅں اوروفاﺅں کامحور ہیں۔
 چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشادمرزا بھی اس منصب کیلئے انتہائی موزوں ہیں۔ میں اپنی اوراپنے ٹرسٹی حضرات سمیت ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے ڈاکٹرزوسٹاف ممبرز کی طرف سے پاک فوج کاسترواں سپہ سالار تعینات ہونے پرجنرل سیّد عاصم منیر کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتا ہوں۔ جنرل سیّد عاصم منیر کے سینے میں قرآن مجید محفوظ جبکہ ان کی رگ رگ میں ایک حافظ قرآن اورمعلم باپ کاخون دوڑتا ہے۔ سپہ سالار جنرل سیّد عاصم منیر کی اسلامیت ،انسانیت اورپاکستانیت کے ساتھ کمٹمنٹ قابل قدر اورقابل رشک ہے۔ پاک فوج کے پرجوش اورپروقار سپہ سالار جنرل سیّد عاصم منیر کی قیادت میں ہمارے فوجی جانباز مادروطن کی حفاظت اورپاک سرزمین سے دہشت گردوں کے ناپاک وجود کاصفایاکرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ جنرل عاصم منیر کوایم آئی اورآئی ایس آئی میں بھی کام کرنے کاتجربہ سپہ سالار کی حیثیت سے ان کی کامیابی وکامرانی میں کلیدی کرداراداکرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...