کمشنر لاہور کا کلمہ چوک انڈر پاس ری ماڈلنگ دیگر منصوبوں کیلئے اجلاس 

Nov 26, 2022


لاہور(کامرس رپورٹر) کمشنر لاہور عامر جان نے کلمہ چوک انڈر پاس ریماڈلنگ، سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے جاری منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔ پی سی بی ڈی ڈی اے کو سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور یہ پنجاب کے ترقیاتی منظر نامے کو تبدیل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی، سی ای او پی سی بی ڈی ڈی اے عمران امین، اسسٹنٹ کمشنر، ماڈل ٹاو¿ن، لاہور ابراہیم ارباب، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمرشل پی سی بی ڈی ڈی اے محمد عمر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل پی سی بی ڈی ڈی اے ریاض حسین، سٹی ٹریفک پولیس لاہور، واسا، لاہور، پی ایچ اے، لاہور، پی ٹی سی ایل، لیسکو، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور، پی ایس سی اے، لاہور اور پی سی بی ڈی ڈی اے کے سینئر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے۔ پی سی بی ڈی ڈی اے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکینکل ریاض حسین نے کمشنر لاہور کو کلمہ چوک انڈر پاس ریماڈلنگ منصوبے پر ہونے والی ترقیاتی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ بریفنگ کے دوران انہوں نے حاضرین کو بتایا کہ سینٹ میری پارک سے سینٹر پوائنٹ تک پائیل بیمز کا کام تکمیل کے قریب ہے اور علی زیب روڈ پر پائیل بیم کی کھدائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔ 
اتھارٹی نے عوام کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور عامر جان نے کہا۔ ”سی بی ڈی پنجاب اپنی طرز کا منفرد منصوبہ ہے۔ جس میں بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی صلاحیت ہے جو پنجاب کی معاشی ترقی کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ پی سی بی ڈی ڈی اے کے سی ای او عمران امین نے کہا کہ ”عوام کو آرام دے سفر ی سہولیات دینے کیلئے ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس منصوبے کو مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر لیں“۔ 

مزیدخبریں