راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارے کا انجن پرندہ ٹکرانے سے بند ہو گیا، پائلٹ کی جانب سے انجن میں آگ لگنے کی اطلاع دی گئی ، پائلٹ نے انجن بند کر کے دوسرے انجن کی مدد سے ہنگامی کامیاب لینڈنگ کر الی ، طیارے میں 54 مسافر سوار تھے،پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ سکھر سے اسلام آباد ارہا تھا ،ایئرپورٹ سے 2 ناٹیکل مائیل فاصلہ پر طیارہ نے 2240 پر"میڈے کال" دی ایمبولینس اور اگ بجھانے والی گاڑیوں کو فوری تعینات کیا گیاجہاز نے 2241 پر رن وے 28ایل پر بحفاظت لینڈ کیا، ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق جہاز اپنی طاقت پر ٹیکسی کرتا ہوا 2251 پر پارکنگ پے پہنچاپائلٹ کے مطابق فلائٹ کے دوران انجن نمبر 2 کو آگ لگنے کی وارننگ ائی، احتیاط انجن نمبر 2 کو بند کردیا گیا،جہاز نے ایک انجن کی طاقت سے بحفاظت لینڈ کیا، جہاز میں 54 مسافر سوار تھے طے شدہ ایس او پیز کے مطابق پائلٹ کا میڈیکل ٹیسٹ لیا جائے گا۔
اسلام آبادایئر پورٹ پر پی آئی اے کا طیارے کا انجن پرندہ ٹکرانے سے بند ہو گیا
Nov 26, 2022