واشنگٹن(شِنہوا) امریکی صدر جو بائیڈن نے خودکار ہتھیاروں پر پابندی لگانے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔میساچوسٹس کی کاونٹی نانٹکٹ میں فائر فائٹرزکے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ وہ خودکارہتھیاروں سے چھٹکارا پانے کی کوشش کررہے ہیں۔امریکی صدر کا یہ بیان صرف چند دنوں میں ہائی پروفائل فائرنگ کے دو واقعات کے بعد سامنے آیا ہے۔اختتام ہفتہ پر کولوراڈو اسپرنگس کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک بندوق بردار نے اے آر 15 طرز کی رائفل سے پانچ افراد کو ہلاک اور 19 کو زخمی کر دیا تھا۔
امریکی صدر کا خودکار ہتھیاروں پر پابندی لگانے کا دوبارہ مطالبہ
Nov 26, 2022