تقرری پر عمران خان کا شہباز شریف کے فیصلے کی حمایت کرنا اچھا اقدام، وزیردفاع


اسلام آباد(نا مہ نگار) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ تقرری پر عمران خان کا شہباز شریف کے فیصلے کی حمایت کرنا اچھا اقدام ہے، عمران خان سیاست میں یہ رویہ اپنائیں تو سیاسی استحکام آ سکتا ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ تقرری پر عمران خان کا شہباز شریف کے فیصلے کی حمایت کرنا اچھا اقدام ہے، عمران خان سیاست میں یہ رویہ اپنائیں تو سیاسی استحکام آ سکتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ سیاستدان لڑتے رہیں گے تو اداروں کو مداخلت کا موقع ملتا ہے، سیاستدان ریاست کے وضع کردہ اصولوں پر چلیں تو کوئی مداخلت نہ کرے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتجاج سب کا حق ہے، لیکن لوگوں کی نقل و حرکت اور روزگار متاثر نہیں ہونا چایئے، عوام کی جان ومال کی حفاظت ریاست کا فرض ہے، عمران خان آئینی حدود میں رہ کر احتجاج کریں، حدود کراس کی تو آئینی اور قانونی طریقے سے نمٹیں گے، چوائس عمران خان کی ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں مذاکرات کا آپشن ختم نہیں ہوتا، تحریک انصاف سے مذاکرات کی بات ابھی نہیں ہوئی، عمران خان نے شہباز شریف کی معیشت پر مذاکرات کی پیشکش ٹھکرا دی تھی، جب کہ معیشت اولین ترجیح ہونی چاہئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ نوازشریف 2022 میں ہی پاکستان واپس آجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...