امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی اپیل پرملک بھر میں یوم انسداد سود منایا گیا

Nov 26, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی اپیل پر گزشتہ روز ملک بھر میں یوم انسداد سود منایا گیا،سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلح راولپنڈی ملک محمد اعظم نے بتایا کہ ملک کے دیگر اضلاع کی طرح راولپنڈی ضلع میں بھی یوم انسداد سود کے حوالے سے علماء کرام نے خطبات جمعہ میں حرمت سود پر مفصل اظہار خیال کیاجبکہ پندرہ جامع مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے بھی کئے گئے،جامح مسجد ظلال القرآن مولانا سید عارف حسین شیرازی،جامح مسجد محمدیہ مولانا تاج محمود صدیقی، جامع مسجد الحطیم مولانا عبدالرحیم بابر،جامح مسجد مکی مولانا مفتی خالد عمران خالد،جامح مسجد بلال مولانا سمیح الحق چترالی،جامح مسجد ذیشان مولانا مطیح اللہ فاروقی، جامح مسجد قبا مولانا سمیح الحق منصوری،جامع مسجد دارالسلام مولانا تاج علی، جامح مسجد بلال مولانا قاسم الحق اور دیگر علما کرام نے حرمت سود پر خطاب کیاجبکہ احتجاجی مظاہروں سے سید عارف شیرازی، مولانا عتیق احمد عباسی،مولانا عثمان أکاش، سید عذیر حامد، رضا احمد شاہ،پروفیسر محمد وقاص خان، عتیق کاشمیری،خالد محمود مرزا،راجہ محمد جواد، راجہ تنویر احمد، چوہدری عابد حسین، ظفر الحسن جوئیہ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ سود کی حرمت قرأن اور احادیث مبارکہ سے واضع ہے۔وفاقی شرعی عدالت دو مرتبہ پاکستان میں سودی نظام کے خاتمے کے احکامات دے چکی ہے۔ مگر افسوس کہ ہمارے حکمران مغرب سے ڈرتے ہوئے سود کے نظام کو ختم کرنے سے ہچکچاتے ہیں،مقررین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے وعدے کو پورا کرنے کے حوالے سے پورا روڈ میپ دے اور سودی نظام کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے جائیں۔

مزیدخبریں