حکومت کسی صورت بلیک میل نہیںہوگی : وسےم انجم سندھو

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) اقلیتی ونگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری چودھری وسیم انجم سندھو نے کہا ہے کہ حکومت نے صرف چار ماہ میں ناراض ممالک کو راضی کرکے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار کیاہے مگر افسوس کہ پھر اس سرماریہ کاری کو روکنے کیلئے جو منصوبہ بندی کی جارہی ہے وہ ملک دشمنی کے مترادف ہے حکومت کسی بھی طور پر جتھوں سے بلیک میل نہیںہوگی اگر اس طرح انکے مطالبات تسلیم کئے گئے تو یہ سلسلہ چل پڑیگا۔ عمران خان کنٹینر کی سیاست چھوڑ کر پارلیمانی سیاست کا راستہ اختیار کریں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا اس موقع پرپارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعدادبھی موجودتھی۔

ای پیپر دی نیشن