کراچی:ایک اور نوجوان،دندناتے ڈاکوئوں کی بھینٹ چڑھ گیا


کراچی (نیوز رپورٹر)شہر قائد میں ایک اور نوجوان دندناتے ڈاکوؤں کی بھینٹ چڑھ گیا۔ فیڈرل بی ایریا میں صغیر سینٹر کے قریب 6موٹرسائیکل سوار ڈکیتی کے لیے آئے اور مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ سمیع اللہ پشین کا رہائشی تھا۔ ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے مقتول کا کزن بھی زخمی ہوا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 4خول تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز( منگل ) کی رات لائنز ایریا میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان حذیفہ جاں بحق ہو گیا تھا۔ حذیفہ میٹرک کا طالب علم اوربوڑھے باپ کا واحد سہارا تھا۔ خیال رہے کہ رواں سال کے دوران کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر جاں بحق افراد کی تعداد 91ہوگئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن