7سالہ بچے کا اغوا،قتل، ملزم کو 2مرتبہ پھانسی کی سزا کا حکم


کراچی (نیوز رپورٹر) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 7سالہ بچے کے اغوا اور قتل کا جرم ثابت ہونے پر ملزم رضوان اللہ کو 2مرتبہ پھانسی کی سزا کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزم کو بچے کے اغوا کے جرم میں عمر قید کی سزا بھی سنائی ہے جبکہ ملزم پر 20لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ جرمانے کی رقم ملزم مقتول بچے کے ورثا کو ادا کرے گا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے بلال کالونی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے 7سالہ بچے کو اغوا کرلیا تھا، بچے کے اغوا کا مقدمہ 13جولائی 2020کو بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ اغوا کے 20روز بعد بچے کی لاش کورنگی ندی سے ملی تھی، ملزم مقتول بچے کا رشتے دار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...