معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے سیاسی استحکام نا گزیر :پی سی ایم ای اے


لاہور(کامرس رپورٹر ) پاکستان کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی حکومت کی جانب سے اہم تقرریوں پر آئین و قانون کے مطابق پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ملک میں پایا جانے والا ہیجان کی کیفیت کاخاتمہ ختم ہو گیا۔ معاشی چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے سیاسی استحکام بھی نا گزیر ہے۔ اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق رائے کیلئے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین عثمان اشرف ، کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف ، ایسوسی ایشن کے سینئر مرکزی رہنما عبد اللطیف ملک، سینئر ممبر ریاض احمد، سعید خان، میجر (ر) اختر نذیر ، شاہد حسن، اعجاز الرحمان اور اکبر ملک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ایک بار پھر معیشت کے حوالے سے مذاکرات کی پیشکش خوش آئند ہے جس کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو کھلے دل سے آگے بڑھنا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ ملک جن گھمبیر معاشی مسائل سے دوچار ہے ایسے میں تمام سٹیک ہولڈرز کے درمیان میثاق معیشت ناگزیر ہے اور اس پر بغیر کسی تاخیر کے پیشرفت ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن