لاہور( این این آئی)پاکستان ایپرل فورم کے سربراہ جاوید بلوانی نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ٹیکسٹائل میں 20 ارب ڈالرز کی برآمدات ہوئی ہیں۔ایک بیان میں انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سر مایہ کاروں کی مشینری آگئی ہے۔ ایکسپورٹ بھی ہورہی ہے۔ ریفنڈ بھی دیا جائے۔ مارکیٹ میں پیسہ نہ ہونے سے کمپنیوں کی پیداوار 50 فیصد کم ہوگئی ہے۔ اسحاق ڈار سے بات ہوئی تھی کہ کراچی آئیں جس پر انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کے بعد کراچی آﺅں گا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ریفنڈ نہیں آرہے ، کیا کریں ،فیکٹریاں چلانا ممکن نہیں رہے گا۔