میلسی(تحصیل رپورٹر ) غلہ منڈی میں قائم ایڈوائزرسیڈکمپنی کے ڈائریکٹر محمد بخش عرف محمدخان نے تھانہ سٹی میں دی گئی تحریری درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شجاع آباد کے رہائشی سہیل احمدکے ساتھ اس کاکاروباری لین دین تھا جس نے دس لاکھ روپے مالیت کا بیج مکئی لے کر اسے دس لاکھ روپے کا چیک دیا جو کہ بنک رقم نہ ہونے کے باعث کیش نہ ہوسکا پولیس تھانہ سٹی میلسی نے مدعی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی شروع کردی۔