گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق ایم این اے ،ڈویژنل صدر پی پی پی گوجرانوالہ میاں اظہر حسن ڈار،سٹی صدر میاں وددالحسن ڈار، سیکرٹری اطلاعات و نشریات مکھن گجر ،ڈویژنل نائب صدر میاں سعید احمد نے مرکزی رہنما قمر الزمان کائرہ سے اہم ملاقات کی جس میں پارٹی امور پر خصوصی گفتگو ہوئی پارٹی کو گوجرانوالہ ڈویژن سمیت پنجاب بھر میں منظم و فعال بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور و خوض کیا گیا سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار نے کہا کہ گوجرانوالہ سٹی کو اپنی پوری ٹیم کے ہمراہ ایک مرتبہ پھر پیپلزپارٹی کا لاڑکانہ بنانے میں اپنی تمام سر توڑ کوششیں کریں جس میں تمام تنظیمیں بھی اپنا اپنا اہم کردار ادا کریں گی شہید ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے نظریات و منشور کو گھر گھر پہنچائیں گے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن میں بھر پور کامیابی حاصل کریگی ۔