نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فتحکی عبد الغنی گجر 35 سالہ خدمات سرانجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے اس موقع پر ان کے اعزاز میں شاندار الوداعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں علاقہ بھر کی سیاسی سماجی شخصیات سمیت محکمہ تعلیم کے افسران اور اساتذہ اکرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عرفان بشیر گجر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر چوہدری عباس علی، سید سبطین مظہر، ایکسیئن واپڈا فیصل آباد حق نواز گجر نے کہا کہ عبدالغنی گجر ایک تعلیمی اکیڈمی کا درجہ رکھتے ہیں ان کی تعلیمی خدمات ایک درخشندہ ستارے کی ماند ہیں۔
وہ نہایت خوش اخلاق اور محنتی انسان ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنے تدریسی فرائض نہایت ایمانداری اور فرض شناسی سے ادا کئے ۔
ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فتحکی عبد الغنی گجر ریٹائر، الوداعی پارٹی
Nov 26, 2022