گکھڑمنڈی(نامہ نگار) مسلم لیگ ن کی ایم پی اے سلمیٰ رحمت بٹ، کمشنر انکم ٹیکس (کراچی) اعجاز رحمت بٹ، سرمد رضا نائیک کے والد معروف سیاسی سماجی راہنما رحمت اﷲ بٹ مرحوم اور والدہ مرحومہ کی برسی آج ان کی رہائشگاہ رحمت نگر جی ٹی روڈ راہوالی میں منائی جائیگی جس میں مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور ختم شریف کے بعد لنگر تقسیم ہوگا۔ اس موقع پر علامہ محمد امین چشتی اور علامہ ضیاء المرتضیٰ چشتی والدین کی عظمت بیان کریں گے۔
ایم پی اے سلمیٰ رحمت بٹ کے والدین کی برسی پرقرآن خوانی آج ہوگی
Nov 26, 2022