ملتان ( سماجی رپورٹر)فوکل پرسن برائے ڈرامہ جات ملک آفتاب ڈوگر نے سینسر ریہرسلیں چیک کرنے کے بعد تھیٹر منتظمین کو ڈرامہ نمائش کی اجازت دے دی ہے۔انہوں نے ڈائریکٹرز کو واضح کردیا کہ وہ اپنے ڈراموں کی نمائش کو سکرپٹ ،اوقات کار اور ضابطہ اخلاق کے مطابق یقینی بنائیں گے۔جبکہ سکیورٹی انتظامات اور ڈینگی کے سد باب کے لئے اقدامات بھی کریں گے۔