موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے : رانا اسلم خاں 

Nov 26, 2022


جمبر (نامہ نگار) موجودہ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ۔ تما م شہروں اوردیہات سے لاکھوں کی تعداد میں کارکنوں کو ایک جان ہوکر حقیقی آزادی جیسے جہاد میں شریک ہو کر اپنا فرض ادا کرنا چاہئے۔ ملک کے 23 کروڑ عوام اپنے محبوب قائد عمران خان کی قیادت میں باہر نکل کر حقیقی آزادی حاصل کرنے کےلئے راولپنڈی چلیں ۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر ، ریٹائرڈ ڈی آئی جی رانا محمد اسلم خاں نے ”حقیقی آزادی مارچ “ پر بہت بڑے قافلے کی قیادت کرنے سے قبل نجی پیلس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتائیں اس موقع پر پی ٹی آئی ضلع قصور کے نائب صدر رانا ندیم اسلم خاں ،
رانا سرفراز خاں ، رانا امتیاز احمد خاں ، راناندیم مصطفی ، رانا فیاض احمد خاں ، نواز لوئیہ ،وارث گجر،گلزار احمد جوئیہ‘ خلیل احمد جوئیہ ، رانا بلال خاں، عمران جوئیہ، شبیر احمد جوئیہ، طارق ڈوگر، قمر ڈوگر ، تنویر احمد مدنی و دیگر سینکڑوں کارکن بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں