ملتان ( خبر نگار خصوصی،سماجی رپورٹر )پنجاب حکومت نے 10 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے، نوٹیفیکیشن سب رجسٹرار سیالکوٹ نعمان علی کو اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ تعینات کر دیا گیااسسٹنٹ کمشنر صدر بہاولپور محمد طیب کو اسسٹنٹ کمشنر (جنرل) بہاولپور تعینات کر دیا گیافیصل احمد کو اسسٹنٹ کمشنر صدر بہاولپور تعینات کر دیا گیااسسٹنٹ کمشنر صدر ملتان عامر افتخار کو او ایس ڈی بنا دیا گیا کامران ساگر کو اسسٹنٹ کمشنر صدر ملتان تعینات کر دیا گیااسسٹنٹ کمشنر پاکپتن شرجیل احمد کو او ایس ڈی بنا دیا گیابختیار اسماعیل کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن تعینات کر دیا گیاعبدالواسط صدیقی کو اسسٹنٹ کمشنر جلال پور پیروالا ملتان تعینات کر دیا گیااسسٹنٹ کمشنر اٹک ثمن عباس کو او ایس ڈی بنا دیا گیامحمد آصف نواز کو اسسٹنٹ کمشنر اٹک تعینات کر دیا گیا۔ملتان سیسماجی رپورٹر کے مطابقملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو)انتظامیہ نے 11افسران کے تقرر ی وتعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایکسین میپکو کوٹ ادو ڈویڑن انجینئر عبدالواحد کو خالی آسامی پر میپکو لیہ ڈویڑن تعینات کیاہے۔ اسسٹنٹ منیجر پلاننگ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان عبدالباری کوایس ڈی او انڈسٹریل اسٹیٹ سب ڈویڑن ملتان اور ان کے پیشرو ایس ڈی او محمد عمران شیخ کو ملتان سرکل آفس اٹیچ کیاہے۔ ایس ڈی او سیفٹی سیل ملتان سرکل خالد محمود کو شجاع آبادسب ڈویڑن، قائمقام ایس ڈی او شجاع آبادسب ڈویڑن مبشر علی حسن کو جلال پور پیروالہ سب ڈویڑن، تعیناتی کے منتظر ایس ڈی اوشیخ ندیم کوثرکو ایس ڈی او سیفٹی سیل ملتان سرکل، عارضی بنیادوں پر ایس ڈی او شمس آبادسب ڈویڑن خدمات سرانجام دینے والے محمد شاکر کو مستقل بنیادوں پرایس ڈی او شمس آبادسب ڈویڑن ملتان، تعیناتی کے منتظر جونیئر انجینئر محمد تفسیر عباس کو ایس ڈی او جمال دین والی سب ڈویڑن رحیم یار خان، اسسٹنٹ منیجر (ایم ایم)فیلڈ سٹور بہاولنگر فیض حمید کو ایس ڈی او سیکنڈسب ڈویڑن بہاولنگر، اسسٹنٹ منیجر کسٹمرسروسز سنٹر بہاولنگر سرکل محمد راشد کواسسٹنٹ منیجر (ایم ایم)فیلڈ سٹور بہاولنگر، ریونیوآفیسر میپکو ہارون آبادڈویڑن عمران اختر کو بہاولنگر ڈویژن تعینات کیاگیا۔