تحریک انصاف کے فصلی بٹیرے اڑان کیلئے تیار بیٹھے ہیں، خواجہ رضوان عالم

Nov 26, 2022


ملتان(سپیشل رپورٹر)  پیپلزپارٹی 30 نومبر کو یوم تاسیس ملتان میں جوش و جذبہ سے منا کر سیاسی بونوں کو پیغام دے گی جو پیپلزپارٹی کو ختم سمجھتے ہیں حال ہی میں پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کو شکست دیکر یہ ثابت کر دیا کہ پیپلزپارٹی آج بھی اس ملک کی اب سے بڑی اور جمہوری سوچ کی حامل جماعت ہے آج پیپلزپارٹی کے ہر کارکن ہر عہدیدار کو فخر ہے کہ ہمارے چیئرمین وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی کامیاب خارجہ پالیسی سے پاکستان کو ترقی کا راہ پر چلنے میں قائدانہ کردار ادا کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے سیاست کرتی ہے 30نومبر کو پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے بعد تحریک انصاف کی انتشار و انارکی کی سیاست کا عوام ہمیشہ کیلئے خاتمہ کر دیں گے عمران خان کے جھوٹ کا بیانیہ اب دم توڑ چکا ہے اب تحریک انصاف کیفصلی بٹیرے اڑان کیلئے تیار بیٹھے ہیں اور عنقریب عمران خان بند گلی میں تنہا کھڑا نظرآئے گا ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم, سٹی صدر ملک نسیم لابر, بابو نفیس انصاری, خالد حنیف لودھی, راو ساجد علی, اے ڈی خان بلوچ, خواجہ عمران, میاں منظور قادری, چوہدری یاسین, مرزا نذیر بیگ, عاشق بھٹہ, شگفتہ حبیب, عابدہ بخاری, فیروزہ فیض, خلیل راں, نعیم شہزاد بھٹی, شیخ سلیم, شاہد رضا صدیقی,حاجی امین ساجد, رمضان کمبوہ, ذوالفقار بھٹہ, طارق شاد, راحیل انجم,ارشد بھٹہ, نذیر کاٹھیا, شبیر قریشی, حامد اعوان و دیگر نے پیپلزپارٹی ملتان سٹی و ضلع کے زیر اہتمام یوم تاسیس کی تقریب کی تیاری کے سلسلہ میں ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزیدخبریں