وہاڑی (نمائندہ خصوصی، نامہ نگار )محکمہ زراعت کے زیر اہتمام گندم،انسداد سموگ اور آئل سیڈ کی فصلوں کے حوالے سے میگا فارمر ڈے ملک نور محمد کھنڈ موضع کوٹہ ساون ٹبہ سلطان پور تحصیل میلسی کے ڈیرہ پر منعقد ہوا۔ اس موقع پر کسانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع وہاڑی رانا محمد عارف نے گندم کی بہتر پیداوار کے لیے فاسفورس کھاد کے استعمال پر زور دیا۔ ایگریکلچر آفیسرتوسیع ٹبہ سلطان پور امتیاز حسین شاہ نے گندم، انسداد سموگ اور تیل کے بیجوں کی فصلوں کی پیداواری ٹیکنالوجی پر لیکچر دیا۔