ملتان( خبر نگار خصوصی ) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی غلہ منڈی شیخ محمد طاہر کی زیر نگرانی مارکیٹ کمیٹی کے آفس میں ریٹ لسٹ کی کامیاب بولی ہوئی۔اس موقع پر چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شیخ محمد طاہر نے کہا کہ جو کہ(چالیس لاکھ)سے شروع ہو کر(ایک کڑوڑ پجھتر لاکھ)تک کا ٹھیکہ فروخت ہوا۔پچھلی بار مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جو ریٹ لسٹ کی بولی لگائی گئی وہ صرف(چالیس لاکھ)تک ہی تھی۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی محمد طاہر نے مزید کہا مارکیٹ غلہ منڈی کی جانب سے ڈیلی کی بناء پر ریٹ لسٹ چیک کی جائے گی۔
اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی قیمتیں نہ ہونے پر جرمانے اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس موقع پراے سی سٹی خواجہ عمیر اکرم مہر چاؤن بھی ہمراہ تھے۔
۔