گنے کی قیمت 225 سے بڑھا کر 300 روپے من کرنا خوش آئند ہے:علی ترین


لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) علی خان ترین نے شوگر مل خانیوال میں کرشنگ سیزن کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر جنرل منیجر سرفراز لودھی، جی ایم کین خرم شہزاد، ڈپٹی جی ایم کین اظہر شاہ، ڈپٹی جی ایم ایڈمن نور الامین ، ورکرز اور کسانوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ علی خان ترین نے افتتاحی تقریب کے دوران کسانوں سے ملاقات کی اور انہیں انعامات بھی دیئے۔ علی ترین نے شوگر مل کے مختلف یونٹس کا معائنہ کیا۔ علی ترین نے گفتگو میں کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدایت کے مطابق ہم نے اپنی شوگر ملوں میں کرشنگ کا آغاز کردیا ہے۔ ہم پنجاب حکومت کی جانب سے گنے کی فی من قیمت 225 سے بڑھا کر 300 روپے کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہیں۔ گنے کی پیداواری لاگت بڑھنے کی وجہ سے کسانوںکیلئے یہ اضافہ اہم ہے۔ علی ترین نے مزید کہا کہ شوگر مل اور کسانوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ہم نے ہمیشہ کسانوں کو گنے کا پورا ریٹ دیا ہے اور بروقت ادائیگی کی ہے۔ گنے کے کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرینگے۔دریں اثنا رحیم ےار خان کی تین شوگر ملز میں گنے کی کرشنگ شروع ہوگئی ہے 
علی ترین

ای پیپر دی نیشن