سکول انتظامیہ کی مبینہ غفلت، خاتون ٹیچر جاں بحق، ورثا کا احتجاج


اڈاپل 14، جہانیاں(نامہ نگار ، نمائندہ نوائے وقت) سکول انتظامیہ کی مبینہ غفلت نے خاتون ٹیچر کی جان لے لی بروقت طبی امداد نہ ملنے پر خاتون ٹیچر جاں بحق سکول انتظامیہ کے نارواسلوک پر ورثاء کا پریس کلب کے باہر احتجاج تفصیل جلال آباد کے رہائشی حسن جاوید اور دیگر نے پریس کلب میں کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ٹیچر ثناءجاوید ڈی پی ایس سکول میں چہارم کلاس کی ٹیچر تھی گزشتہ روز کلاس روم میں ٹیچر ثناءکی طبیعت خراب ہوگئی ٹیچر ایک گھنٹے تک کلاس میں تڑپتی رہی مگر سکول پرنسپل اور دیگر انتظامیہ نے ہسپتال منتقل نہ کیا سکول انتظامیہ کی غفلت اور انتظامیہ کی گروپ بندی سے خاتون ٹیچر جاں بحق ہوگئی حسن جاویدنے الزام عائد کیا کہ سکول پرنسپل کے ذہنی اذیت سے بیوی جاں بحق ہوئی سکول میں ایمبولینس ہونے کے باجود میری بیوی کو ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا متاثرین نے پریس کلب میں احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خانیوال،کمشنر ملتان،محکمہ ایجوکیشن کے آفسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ سکول پرنسپل راﺅ اسرار کا کہنا ہے کہ جب ٹیچر کی طبیعت خراب ہوئی ان کے ورثاءکو اطلاع دے دی گئی تھی۔
 ٹیچر جاں بحق

ای پیپر دی نیشن