وزےر اعلی اور افسران قابل تحسین

Nov 26, 2022


ڈےرہ غازےخان کے کمشنر اور دےگر ضلعی انتظامی افسران کو ان کی " بہترےن "کارکر دگی پر وزےر اعلی پنجاب کی طر ف سے خراج تحسےن پےش کےا گےا ہے اور انعامات سے نوازا گےا ہے ۔ تمام افسران کو لاہور مےں اےک خصوصی دعوت پر بلاےا گےا اور ڈےرہ غازےخان مےں جس جانفشانی سے کام کےا ہے بلکہ ابھی بھی سر انجام دے رہے ہےں وہ قابل تحسےن ہے ۔ ہمارے ضلع کےلئے قابل فخر ہے اور وہ تمام افسران جنہےں بہترےن کارکردگی جےسے انعام سے نوازا گےا وہ تمام مبارکباد کے مستحق ہےں ۔ مزےد برآں اس خصوصی کارکردگی مےں گذشتہ سےلاب کی تباہ کارےوں مےں جس طرح افسران نے دن رات کا م کےا ہے وہ سر فہرست رہا ہے ، وزےر اعلی پنجاب کی جانب سے افسران کی خصوصی کارکردگی کو سراہا جانا بھی قابل ستائش قدم ہے ، سےا سی و سماجی حلقوں اور باالخصوص عوامی سطح پر بھی پذےرائی حاصل ہوئی ہے ۔ منا سب ہوتا کہ وزےراعلی پنجاب کی جانب سے ڈےرہ
 غازےخان ڈوےژن مےں سےلاب سے متاثرےن کو نقد رقوم ، چےکس کے علاوہ مکانوں کی ازسر نو تعمےر اور مرمت کی تفصےل بھی جاری کی جاتی ۔ عام آدمی کو اس سے آگاہ ہی ہو تی کہ تحصےل تونسہ ، تحصےل ڈےرہ غازےخان اور راجن پور ضلع کے علاوہ کو ہ سلےمان پر شدےد بارشوں رودکوہےوں سے جو نقصان ہوئے ہےں متاثرےن کی آبادکاری کےلئے کےا اقدامات اٹھائے گئے ہےں ، نےز ےہ کہ سماجی اور سےا سی تنظےموں کی جانب سے ڈوےژن بھر مےں جو کارکردگی رہی وہ سب سامنے آجاتا لےکن تفصےلات سامنے نہ آسکےں۔ سخت سر دی جسکا پہاڑی علاقوں مےں آغا ز ہو چکا ہے وہاں لوگ ابھی مشکلات برداشت کر رہے ہےں ، کمرے ہےں تو دروازے نہےں ، کمبل اورلحاف نہےں ہےں ۔ کمشنر ڈےرہ
 غازےخان کے حالےہ دورہ فورٹ منرو جسکے کئی مقاصد ہو سکتے ہےں وہاں انہوں نے منتخب لوگوں مےں کمبل تقسےم کےے جو خوش آئند ہے ۔ وہاں پانی اور بجلی کے بھی مسائل ہےں جو وزےر اعلی سردار عثمان خان بزدار کے دور مےں بھی حل نہےں ہوسکے تاہم وہاں کے لوگ شدےد مشکلات کا شکار ہےں۔ فورٹ منرواور دےگر راستوں سے سمگلنگ کا سامان مقامی سےا سی اور انتظامی طاقتور لوگوں کی مدد سے مبےنہ طور پر گذرنے کا عمل جاری ہے اگرچہ پولےٹےکل اسسٹنٹ کی جانب سے تو اےسے لگتا ہے کہ وہ ہر قسمی سمگلنگ کے خاتمے کاتہےہ کےے ہوئے ہےں لےکن بدقسمتی سے وہ کامےابی حاصل نہےں کر سکے جسکی توقع کی جا رہی تھی ۔شہر مےں سےورےج کے مسائل کی وجہ سے جہاں گھروں سے نکلنا مشکل ہو چکا ہے وہےں پر ٹرےفک حادثات مےں اضافہ ہو رہاہے ، نےشنل ہائی وے پر غےر قانونی ےو ٹرن بنا کر راہگےر اپنی جانوں سے ہاتھ دھورہے ہےں ، اےسا ہی حادثہ پل ڈاٹ پر ہوا جسمےں اےک نوجوان حادثے کا شکار ہوا۔ امن و امان کی صورت حال بھی قابو مےںنہےں ہے ۔ تھانہ گدائی مےںمبےنہ واقعات معمول بن چکے ہےں ۔ ڈوےژنل پبلک سکول و کالج شہر کا معےاری تعلےمی ادرہ تھا جسے چند نادان سےا سی رہنماﺅں اور افسر شاہی نے تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کےا ہے ۔ ہر نےا پرنسپل اپنی مرضی اور من مانی چاہتا ہے ، طلباءو طالبات کے والدےن سے ہتک آمےز روےہ معمول ہے، صف اول کی درسگاہوں مےں شمار اس ادارہ سے مبےنہ طور پر سات سو طلبا اپنے ادارہ کو خےر باد کہہ چکے ہےں درجن بھر اساتذہ ملازمت چھوڑ چکے ہےں، درجہ چہارم کے ملازمےن کی تنخواہ کم از کم اُجرت سے بھی کم ہے ۔ حکومت پنجاب کی جانب سے سکول کی حالت زار بہتر کرنے کےلئے سات کروڑ بطور بحالی پےکج دےا گےا جسکا فی الفور آڈٹ ہونا ضروری ہے ۔ کمشنر اس ادارے کا سربراہ ہو تا ہے ، کالج و سکول مےں اساتذہ کی بھر تی ہوتی ہے جسمےں افسر شاہی اور سےا سی اثرو نفود کی وجہ سے بھرتےاں ہو تی ہےں جسے بعد ازاں اخباری اشتہار کے ذرےعے قانونی کاروائی مکمل کر لی جاتی ہے ۔ ستم بالائے ستم ےہ کہ ذمہ داران سکول کو مزےد ترقی دےتے، تعلےمی استعداد بر طانوی تعلےمی اداروں سے منسلک کرتے ادارہ کو مزےد سکےڑ دےا گےا، پانچ کنال رقبہ قرےبی جم خانہ کلب کے نام کر دےا گےا۔ ان اقدامات کی وجہ سے سول سوسائٹی ، سےا سی و سماجی تنظےموں کے ساتھ طلبا و طالبات کے والدےن نے شد 
ےد احتجاج کےاہے اور کمشنر سے مطالبہ کےا ہے کہ سکول کے نا جائز قبضہ کو واگذار کرائےں اور متعلقہ ادارے باقاعدہ تحقےات کرےں جو تعلےمی ادارے کی بجائے جم خانہ کو اہم سمجھتا ہے ۔ پرنسپل کی طر ف سے خواتےن اسا تذہ کے ساتھ روےہ کی بھی تحقےات ہونی از حد ضروری ہے حرف آخر کے طور پر مسلم لےگی سےنٹر حافظ عبد الکرےم اور اسکے بےٹے کے خلاف کاروائےوں پر شدےد عوامی ردعمل سامنے آےا ہے ، ضلع بھر مےں وہ اےک اہم سےا سی شخصےت مےں جو سماجی کاموں کے حوالوں سے مقبول ہےں ۔ انتظا مےہ کے اےسے روےوں سے عوامی نفرت بڑ ھے گی ۔ انتظامےہ امن و امان سےورےج ، بجلی ، گےس کے مسائل پر توجہ دے جو بنےا دی ضرورت ہےں ۔

مزیدخبریں