آرمی چیف کی تعیناتی قیاس آرایﺅں کے خاتمے کا کریڈٹ شہباز شریف کو جاتا ہے فیاض تنولی 

Nov 26, 2022


 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)آرمی چیف اور پا کستان آرمی کے دوسرے اہم عہدے پرسنیارٹی لسٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکی بطو رآر می چیف اورلیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشادکی چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تقرری کافیصلہ، وزیر ا عظم میاںشہبازشریف کااپنے اتحادی رفقاءکی مشا ورت سے ملک کے آئینی تقاضوںکی تکمیل کی حیثیت رکھتاہے،آرمی چیف کے تعیناتی کے حوالے سے ایک مخصوص گروہ کی پھیلائی گئی متضادقیاس آرا ئیوںکاہمیشہ کیلئے خاتمہ کرنے کاشاندارکریڈٹ بھی وزیراعظم میاںشہبازشریف کامقدربن گیا،اورآ ر می چیف کی تعیناتی کے آئینی اوراصولی فیصلہ کوبروقت اعلان کرکے ملک کے تمام شعبوں میں ہیجانی کیفیت کامکمل صفا یاکرد یاگیا،پوری قوم جہا ںآرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیرکونئی تعینا تی پردلی مبارکبادپیش کر تی ہے، وہاں وزیراعظم میاںشہبازشریف اوران کے رفقاءکے آئین کے مطابق مدبرانہ فیصلہ کوسلام پیش کرتی ہے،ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن تحصیل ٹیکسلاواہ کینٹ کے صدرحاجی محمدفیاض خان تنولی نے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے نوائے وقت سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ دفاع پاکستان کیلئے پاک آرمی نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوںکواحسن اندازکے ساتھ ہمیشہ نبھایا،اورآئندہ بھی اندرونی استحکام اورسرحدات کے تحفظ کیلیئے پاک آرمی اپنی شاندارروایات کوپوری طرح بحال وبرقراررکھے گی،انہوںنے مزیدکہاکہ پوری پاکستانی قوم کی دعائیں،دفاع وطن کیلئے دن رات چوکس رہ کرخدمات انجام دینے والی پاک فوج کے ساتھ ہے۔

مزیدخبریں