فتح جنگ ( عدیل ا فضل خان) پی ٹی آئی چیئرمین عمرا ن خان کے راولپنڈی میں آج 26نو مبر آزادی مارچ میں ضلع ا ٹک سے عوام کی بھر پور شرکت یقینی بنانے کیلئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماءوایم این اے میجر طاہر صادق کی جانب سے رابطے مکمل ہوگئے اور تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے د ی گئی ہے ضلع اٹک کی چھ تحصیلوں سے آنے والے عوامی قافلے براہمہ جھنگ باہتر انٹر چینج پر اکھٹے ہو کر میجر طاہر صادق ،سا بق چیئر پرسن ضلع کونسل محترمہ ایمان طاہر ،ایم پی ا ے ملک جمشید الطاف او رپی ٹی آئی کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کی قیادت میں راولپنڈی کیلئے روانہ ہونگے اس سلسلہ میں سابق چیئر پرسن و امیدوار این اے50 ایمان طاہر نے نوائے وقت کو بتایا کہ لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کیلئے ضلع اٹک سے تاریخی جلوس روانہ ہوگا ، قائد عمران خان کی کال پر اٹک سے سب سے بڑا جلوس جس میں ضلع کی تمام یونین کونسلوں اور شہروں سے ہزاروں لوگ شامل ہونگے۔ طاہر صادق کے شانہ بشانہ لانگ مارچ کا استقبال کرے گا اگر پارٹی قیادت نے دھرنے کا حکم دیا تو دھرنا بھی دینگے انھوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور دھرنے کا مقصد فوری اور شفاف الیکشن کا انعقاد ہے اس مقصد کے حصول اور قوم کو حقیقی آزادی دلانے کیلئے بھر پور جدوجہد کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ عمران خان نے اس قوم کو زبان دی اور غاصبوں کے سامنے بولنا سکھا دیا ہے ملک و قوم سے نا انصافی کرنے والے ملکی دولت کو لوٹنے والوں سے اس قوم کو نجات دلانا ہمارا مشن ہے انھوں نے کہا کہ اٹک کے قائد میجر طاہر صادق چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں ضلع اٹک میں مقبول ترین عوامی راہنماءمیجر طاہر صادق کی ہدایت پر ضلع کے ہر گاﺅں ہر قریہ سے لوگ جوق در جوق اسلام آباد رو انہ ہونگے اس میں کسی قسم کی رکاوٹ بردا شت نہیں کی جائے گی ا مپورٹڈ حکو مت کے خاتمہ فوری ا لیکشن کے انعقاد اور قوم کو غلامی سے نجات دلا نے کیلئے لانگ مارچ نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور ان شاءاللہ تحریک انصاف اس مشن میں کامیابی حاصل کرے گی ۔