ڈھرنال (نمائندہ نوا ئے وقت ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر میر نویداختر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ( ن) نے کبھی بھی انتشار اور انتقام کی سیاست نہیں کی بلکہ سیاسی مخالفین کی ہٹ دھرمی بے جا الزامات اور ذاتیات پر اتر جانے کے باوجود صبر و تحمل کادامن نہیں چھوڑا اور ہمیشہ ملکی مفاد کو ہی مقدم رکھا انہوں نے کہا کہ اداروں سے ٹکراﺅ کرنے والے ملک و قوم سے مخلص نہیں ہیں میں نہیں تو کوئی بھی نہیں والا فارمولاتباہی کی طرف جاتا ہے نمائندہ نوائے وقت سے اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کے مذموم مقاصد بے نقاب ہو چکے ہیں اور عوام انکی سیاست سے عاجز آچکے ہیں انشااللہ وفاقی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کوشاں ہے اور انکے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے حکومت اور اداروں کو بلیک میل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن انہیں اس میں ناکامی ہو گی انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے اٹک ن لیگ کا قلعہ ہے اور میاں محمدنوا ز شریف وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے چاہنے والوں کا ضلع ہے جب بھی الیکشن ہوئے انشااللہ سیاسی شعبدہ بازوں کو اٹک سے عبرتنا ک شکست سے دوچار کریں گے انہوں نے کہا کہ چور چور بیانئے کا علمبردار خود سرٹیفائیڈ چور نکلا عوام انکے جھانسے میں ہر گز نہیں آ ئیں گے اور انکا 26نومبر کا دھرنا بھی لانگ مارچ کی طر ح ناکامی سے دوچار ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی تحریک انصاف کو ہضم نہیںہو پا رہی جس کے لئے وہ ملک میں فساد برپا کرنا چاہتے ہیں۔