سردارشعیب ،ملک اللہ یارخان کھنڈہ کی بیوہ کی تعزیت کیلئے کھنڈہ پہنچ گئے 


 ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)پیپلزپارٹی کے سینئررہنماءسردارشعیب خان آف واہ کینٹ ملک کے نامورسیاستدان ،سابق وفاقی وزیرملک اللہ یارخان آف کھنڈہ کی بیوہ اورسابق ایم این اے ملک اعتبارخان ،سابق وفاقی سیکرٹری ملک شہریا رخا ن کی والدہ مرحومہ کی وفات پراظہارتعزیت کیلئے ان کے آبائی گاوںکھنڈہ پہنچ گئے،اورملک اعتبار خان سے ان کی والدہ کی وفات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا،مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعاکی اورکہاکہ غم کے ان لمحات میںہم ملک اللہ یارخان مرحوم کے صاحبزادگان کے ساتھ ہیں،اورخداکی ذات انہیںصبرعطاءکرے۔

ای پیپر دی نیشن