وڈھ(این این آیی)گزشتہ روز وڈھ کے علاقہ زرچین میں خسرہ کی وبا کی اطلاعات پر ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ر محمد الیاس کبزئی کی نوٹس پر ڈی ایچ او خضدار نے متاثرہ علاقوں ٹیمیں روانہ کردیا محکمہ صحت کے مطابق دو آﺅٹ بریک رسپانس ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی اور اسسٹنٹ کمشنر وڈھ محمد اقبال کھوسہ کی نگرانی علاج جاری ہے۔ یاد رہے تحصیل وڈھ کے علاقہ زرچین کے مختلف کلیوں میں خسرہ سے ممکنہ متاثرہ بچوں کو ویکسین، وٹامن اے اور ضروری علاج معالجہ کیا گیا اور روٹین کے ویکسین بھی دیئے گئے ڈی ایچ او ڈاکٹر بشیر احمد بنگلزئی کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیموں نے مریضوں کے خون کے نمونے بھی لیئے ہیں جنہیں لیبارٹری میں تشخیص کے لیے بھیجا گیا ہے انہوں نے کہا کہ وبا سے دو معصوم پچوں کی موت بھی رپورٹ ہوئی ہے،اب تک 14 بچے ممکنہ خسرے سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 153 بچوں کو یکسین دی جاچکی ہے۔
وڈھ خسرہ کی وباءپھوٹ پڑی‘ 2 بچے جان بحق بیشترافراد متاثر
Nov 26, 2022