لورالائی()عوامی شکایات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی ڈویژنل ٹیم کی لورالائی میں قائم ہوٹلوں اور ریستورانوں کی انسپیکشن کے دوران حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 12 ہوٹلوں و کیفیز پر جرمانے عائد کردئیے گئے۔ بی ایف اے ڈویڑنل فوڈ سیفٹی حکام کے مطابق ہوٹلوں کی چیکنگ مقامی لوگوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر کی گئی۔ ایک ہوٹلوں میں صفائی کی ناقص صورتحال و آلودہ اور جراثیم زدہ برتنوں کا استعمال ہے۔ بی ایف اے حکام نے تمام ہوٹلوں کے مالکان کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے اور ورکرز کے میڈیکل چیک اپ و ضروری لیبارٹری ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی۔ قبل ازیں کمشنر لورالائی ڈویژن،محمد گل خلجی سے بی ایف اے حکام نے ڈویڑنل ڈائریکٹر (لورالائی) شراف الدین کی قیادت میں ملاقات کی اور انہیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے اغراض و مقاصد اور ناقص خوراک کے تدارک کیلئے گزشتہ و جاری اقدامات بارے آگاہ کیا۔کمشنر لورالائی کا کہنا تھا کہ انسانی صحت پر خوراک کے اثرات فوری و براہ راست مرتب ہوتے ہیں۔، مضر صحت خوردنی اشیاء کی روک تھام کیلئے بلوچستان فوڈ اتھارٹی جیسا ادارہ وقت حاضر کی اہم ضرورت ہے، تاکہ شہریوں کو ناقص خوراک سے بچایا جا سکے ۔
لورالائی‘ محکمہ فوڈاتھارٹی کی کارروائی‘12ہوٹلوں کو جرمانے
Nov 26, 2022