تلور کا غیر قانونی شکار کرنے والوں  کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں:کمشنر سبی ڈویژن


کوئٹہ( سٹاف رپورٹر)کمشنر سبی ڈویڑن شاہد سلیم قریشی نے تلور کے غیر قانونی شکار کا سخت نوٹس لیا ہے اس ضمن میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر خلیل الرحمان کھوسہ کو اپنے دفتر طلب کر کے سخت ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ اپنا بھر پور کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ شکار کرنے والوں کا سامان ضبط کرکے فارسٹ ایکٹ 2014 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور جن لوگوں نے غیر قانونی طور پر یہ پرندے گھروں میں پال رکھے ہیں ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ تلور کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف بھی کاروائی کرکے مقدمہ درج کیا جائے تاکہ جنگل و جنگلی حیات کا تحفظ ممکن ہو اور یہ ہماری ذمہ داریوں میں بھی شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن