سیکرٹری جنگلات عبدالولی کاکڑ کاٹین بلین ٹریز سونامی وائلڈ لائف کمپوننٹ کا دورہ 


کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان عبدالولی کاکڑ نے چارج سنبھالنے کے بعد گزشتہ روز وزارت موسمیاتی تبدیلی اور محکمہ جنگلات کے زیر انتظام چلنے والے پراجیکٹ ٹین بلین ٹریز سونامی وائلڈ لائف کمپوننٹ کا دورہ کیا جہاں پراجیکٹ ڈائریکٹر نیاز خان کاکڑ کنزرویٹر ایم اینڈ ای نعیم جاوید ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد ذوالفقار اور ڈپٹی کنزرویٹر کوئٹہ سٹی فواد صدیق نے انکا استقبال کیا۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے محمد نیاز خان کاکڑ نے کہا بلوچستان بھر میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اورافزائش نسل کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ٹین بلین ٹریز سونامی پروگرام وائلڈ لائف کمپوننٹ کے تحت بلوچستان بھر میں 2019 تا 2022 میں جنگلی حیات کے تحفظ انکی افزائش نسل اور مقامی آبادیوں کے فلاح وبہبود کیلئے بلوچستان بھر میں اقدامات کئے گئے اس سلسلے میں بلوچستان کے مختلف مقامات پر 2100سو ایکڑ اراضی پر محیط جنگلی حیات کی رہائش گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور انکی افزائش کیلئے بھی اقدامات کئے گئے، 28 مقامات کی مقامی آبادیوں کو نگہبان مقرر کیا گیا جس کامقصد جنگلی حیات کے تحفظ سمیت مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا تھا۔مقامی آبادیوں کے ذریعے مختلف اضلاع میں 15بریڈنگ فارمز قائم کئے گئے جو نہایت کامیابی کیساتھ چلائے جارہے ہیں۔جنگلی حیات کیلئے مختلف مقامات پر پانی کچے اور پکے 885تالاب بنائے گئے جہاں بارشوں کا پانی جمع رہتا ہے اور جنگلی حیات کیلئے پینے کا پانی ہر وقت میسر رہتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...