منگچر(این این آئی) فرزندءخالق آباد وقلات میرضیاءاللہ لانگو کو وزارت داخلہ کا قلمدان ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،بطور مشیر بھی موصوف کی خدمات لائق تحسین ہیں ۔ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری عنایت اللہ بابر،پروٹوکول آفیسر ٹوہوم منسٹر انجنیئرریاض لانگو، چیئرمین ذوالفقارعلی نیچاری، کامریڈعلی اکبرلانگو، اسٹوڈنٹ سیکرٹری محمدعلی لانگو، آصف حنیف لانگو،فیض سمالانی،یعقوب خراسانی، عبد القدیر نیچاری، ندیم حسین نیچاری، محمدعثمان نیچاری، قاری عبدالباسط لانگو، جمیل احمد لانگو، نیاز غنی بلوچ، حفیظ اللہ لہڑی، ضمیر احمد نیچاری ودیگر نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشیر داخلہ میرضیاءاللہ لانگو دن رات عوامی خدمت میں کوشاں رہے ، صوبے میں امن و امان کی قیام، قانون کی عملداری سمیت قلات خالق آباد میں بےشمار عوام دوست ترقیاتی اقدامات اٹھا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ عوامی لیڈر عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں۔