مری(نامہ نگار خصوصی) مری میں چند روز سے جاری رہنے والے سرد موسم میں خاصی کمی دیکھی جا رہی ہے جس کی وجہ روزانہ کہ بنیاد پر تیز دھوپ ہے۔رواں سال مری میں موسم سرما کی شدید سردی کے باعث معاملات زندگی بری طرح متاثر رہی اور گزشتہ چند روز سے رہنے والی دھوپ نے سردی کی شدت کو خاصہ کم کر دیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ موسم سرما کی برفباری رواں سال تاخیر سے ہوگی۔
اور ضلع مری کی انتظامیہ نے سانحہ مری سے سبق سیکھتے ہوئے تمام طرح انتظامات ایک ماہ قبل ہی مکمل کر لئے تھے ایسے میں سیاحوں کی تعداد مری میں نہ ہونے کے برابر ہے جس جی وجہ ملک کے خراب حالات بتائے جا رہے ہیں۔
مری کے سرد موسم میں خاصی کمی
Nov 26, 2022