برشور ،خانوزئی پر مشتمل نئے ضلع کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں: شفیق دو لت زئی 

Nov 26, 2022


کوئٹہ( این این آئی) جمعیت علماءاسلام ( س) کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد شفیق دو لت زئی نے حکو مت بلو چستان کی جانب سے برشور ،خانوزئی پر مشتمل نئے ضلع کے قیام کو خیر مقدم کیا ہے ۔جمعہ کو جا ری کر دہ اپنے ایک بیان میں مولانا محمد شفیق دو لت زئی نے کہا ہے کہ حکو مت بلو چستان کے برشور خانوزئی پر مشتمل نئے ضلع کے قیام کو خیر مقدم اور حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ مسلم باغ کو بھی جلد از جلد ضلع کا درجہ دینے کی منظوری دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ نئے ضلع کے ہیڈارٹر کے قیام کے حوالے سے علا قے کے قبائلی عمائدین اور سیا سی جماعتوں سے کسی قسم کی مشاورت نہیں کی گئی ۔ بعد ازاں انہوں نے مفتی اعظم علامہ مولانا رفیع عثمانی ، صادق خان ادوزئی کے بھائی، مفتی شفیع الدین کے والد، نور شاہ جلا ل زئی کے بھائی، ممتاز عالم دین مولانا حیات اللہ ، عطاءاللہ کے والد سابق ایجو کیشن آفیسر عبد الخالق کی ہمشیر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ 

مزیدخبریں