کوئٹہ( این این آئی) جے یو آئی پاکستان کے مرکزی قائد مولانا محمد خان شیرانی نے لاہور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی عیادت کے موقع پر کہا کہ اسلام کے تعلیمات سے متعلق مغربی معاشروں میں موجود غلط فہمیوں کو کم کرنے کیلئے اپنے دوراقتدار میں عمران خان کا کردار بروقت اور مناسب تھا ۔ پی ٹی آئی کی قیادت کو اپنے بین الاقوامی تعارف کو بروئے کار لاتے ہوئے مو¿ثر رابطوں کا تسلسل قائم رکھنا چاہیے۔دنیا کے تمام انسانوں کے گلوبل ویلیج کے عالمی وحدت کا حصہ بننے کے باوجود تمام مذاہب تہذیبوں نظریات نسلوں اور اقوام کے اپنے مخصوص مذہبی تہذیبی ثقافتی خصوصیات کا بھی احترام ضروری ہے۔ اس ضمن میں جے یو آئی پاکستان امت مسلمہ کی علمی اور سیاسی مقدمے کی تیاری کیلئے آمادہ ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو حاصل اپنی عملی بین الاقوامی تعارف استعمال کرکے اقوام متحدہ کے فورم پر اس ایجنڈے کو زیربحث لانے کیلئے دونوں اتحادی جماعتوں کو مل کر مساعی کرنی ہوں گی۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اس تجویز کےساتھ اتفاق رائے کا اظہار کیا۔ جے یو آئی پاکستان کے وفد میں خیبر پی کے کے صوبائی امیر مولانا شجاع الملک بلوچستان کے صوبائی ناظم مالیات حاجی سید قاسم شاہ آغا مفتی سخی بہادر حافظ سید امیر محمد مولانا دوست محمد موسیٰ خیل اور عبدالہادی اخندزادہ شامل تھے۔
محمدخان شیرانی