بلوچستان کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں :محمد یعقوب لاشاری


گنداواہ (این این آئی )بلوچستان وومین پروموٹ ٹیلنٹ کے زیر اہتمام سبی کے گرلز پانچ سکولوں کے درمیان روپ سکیپنگ ( رسی ٹاپ ) کا مقابلہ ہوا جس کے میزبانی کے فرائض گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول دھپال خورد کی پرنسپل زیرینہ بلوچ جبکہ تقریب کے مہمان خاص محمد یعقوب لاشاری جبکہ اعزازی مہمانان آل پاکستان جرنلسٹس کے صدر پرنس الٰہی بخش، بلوچستان روپ اسپیکنگ کے جنرل سیکرٹری سید طیب شاہ‘بلوچستان تھرو بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری منظور سرپرہ اور سہارا ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر میڈم ثناءتھیں۔ رسی ٹاپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ریلوے کالونی سبی،ماڈل ہائی سکول سبی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ٹاون سبی اور غریب آبادکے گرلز سکول کی طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر مقررین نے خطابمیں کہا کہ بلوچستان میں خواتین میں ٹیلنٹ کی کسی کی بھی قسم کی کمی نہیں ‘ حوصلہ افزائی ہوتی رہی تو انشا اللہ وہ دن دور نہیں ہے ہماری خواتین صوبے اور ملک سے باہر جاکر اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کریں گیں۔

ای پیپر دی نیشن