اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نے عام انتخابات 2024ءسے قبل سیاسی جماعتوں اور راہنما¶ں سے رابطوں کا فیصلہ کر لیا۔ رابطوں کےلئے چاروں صوبوں میں پارٹی رہنماؤں کی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ پی پی اعلامیے کے مطابق کمیٹےاں صوبائی سطح پر سیاسی شخصیات سے رابطے کریں گی۔ سندھ کے لیے کمیٹی میں سعید غنی اور ناصر حسین شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔ پنجاب اور خیبر پی کے کی کمیٹی میں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی، محمد علی باچا اور ساجد طوری شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق بلوچستان کی کمیٹی میں چنگیز خان جمالی، روزی خان کاکڑ اور صابر علی بلوچ شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطوں مےں ہر جماعت سے بات ہو گی۔ اس کے مقاصد مےں اتحاد کرنا، سےٹ اےڈجسٹمنٹ، سےاسی اےشوز پر ہم آہنگی لانا شامل ہوں گے۔