قمر باجوہ‘ فیض حمیدکیخلاف مقدمہ کی درخواست 28نومبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور مختلف ایونٹس کو غلط بیان کرنے پر پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ، جنرل فیض حمید کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست28 نومبر کو سماعت کے لئے مقرر کر دی۔ رجسٹرار آفس کی طرف سے جاری کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔ شہری نے جنرل باجوہ، جنرل فیض حمید و دیگر کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ اندراج کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ مقدمہ اندراج کی درخواست پر ہائیکورٹ نے ایف آئی اے، جنرل باجوہ اور جنرل فیض حمید کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ 2 صحافیوں اور پریس ایسوسی ایشن آف پاکستان کو بھی نوٹس جاری ہیں۔ چیف جسٹس عامر فاروق شہری عاطف علی کی درخواست پر سماعت کریں گے، درخواست میں کہاگیا کہ ایف آئی اے کو مقدمہ اندراج درخواست کے بعد بار بار استدعا کی کوئی ایکشن نہیں ہوا۔ ایف آئی اے کو حکم دیا جائے کہ مقدمہ درج کر کے کارروائی کرے۔

ای پیپر دی نیشن