فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے ممبر کو گرفتار کر لیا، کا¶نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کو خفیہ اطلاع ملی کہ کالعدم تنظیم کا کارکن خیر دین اشتعال انگیز پمفلٹ تقسیم کر رہا ہے جس پر سی ٹی ڈی ٹیم نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔