لاہور(نامہ نگار)ڈاکوو¿ں‘ چوروں نے ڈکیتی وچوری کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون، موٹرسائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈاکوو¿ں نے مزنگ میںنذیرکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5 لاکھ 65 ہزار روپے ‘ زیوارات، موبائل فون ‘ دیگر سامان، شفیق آباد میں منصور‘ اس کی فیملی سے 4 لاکھ‘ زیورات‘موبائل فون‘ قلعہ گجر سنگھ میں مسعود سے3 لاکھ‘ موبائل فون‘مانگا منڈی میں خادم سے 2 لاکھ 13ہزار‘ موبائل فون‘ گلبرگ میں عمیر سے ڈیڑھ لاکھ‘ موبائل فون، سمن آباد میں عباس سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون،مسلم ٹاو¿ن میں احمد سے 70ہزار‘ موبائل فون، شاہدرہ ٹاو¿ن میں امجد سے 34 ہزار‘ موبائل فون، فیصل ٹاو¿ن میں فرید سے 3ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے لوئر مال،بادامی باغ،مصری شاہ اور برکی سے 4 گاڑیاں، کاہنہ سے رکشہ جبکہ مصطفی ٹاو¿ن،رائیونڈ، شفیق آباد،نشتر کالونی، لیاقت آباد، اقبال ٹاو¿ن،جوہر ٹاو¿ن،راوی روڈ،اچھرہ،مغلپورہ‘ ڈیفنس سے11 موٹر سائیکل چوری کرلئے ۔