ڈیفنس کار حادثہ کے ملزم کا جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور (خبر نگار) ڈیفنس کار کی ٹکر سے چھ افراد جاں بحق ہونے کے کیس میں نیا موڑ، ملزم افنان شفقت نے انسداد دہشتگری کی عدالت کی جانب سے دیا گیا جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ملزم ریمانڈ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرے گا۔ وکیل نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ ملزم کم عمر ہے تمام تفتیش مکمل ہو چکی ہے، فری اینڈ فئیر ٹرائل ملزم کا بنیادی حق ہے۔استدعا ہے کہ عدالت انسداد دہشتگری کی عدالت کی جانب سے دیا گیا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار دے۔ دریں اثناءملزم افنان شفقت نے گاڑی تیز چلانے اور ڈرفٹنگ کرنے کا اعتراف کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم افنان شفقت نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ وہ گاڑی اکثر تیز چلاتا تھا اور زیگ زیگ بھی کرتا تھا۔ تفتیش میں افنان شفقت نے کہا کہ حادثے میں ا±سے پیٹ پر، ابراہیم کو ہاتھ پر، سعد کو گردن پر جبکہ علی عبداللّٰہ کو ٹانگ پر چوٹیں آئیں جبکہ سعد کی گردن کی ہڈی بری طرح متاثر ہوئی۔ پولیس کے مطابق ملزم افنان شفقت کے والد ملک شفقت نے اپنا بیان بھی قلم بند کروایا ہے۔ ملزم افنان شفقت کی عمر کے تعین کا او سی فکیشن ٹیسٹ کرا لیا گیا۔ پولی گرافک اور فوٹوگرامیٹیکل ٹیسٹ 29 نومبر کو کروایا جائے گا جبکہ 27 نومبر کو افنان شفقت کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...