لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے تھانہ مزنگ کا دورہ کیا۔ فرنٹ ڈیسک، حوالات، مال خانہ اور ریکارڈ روم سمیت دیگر سیکشنز کا معائنہ کیا۔ انہوںنے کہا کہ لاہور پولیس نقص امن کا سبب بننے والے عناصر کیخلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیراہے۔رواں سال 54ہزار321اشتہاری، ریکارڈ یافتگان وعدالتی مفرور گرفتارکئے گئے۔