بجلی چوری: لیسکو ریجن مزید 20 ‘نوشہرہ ورکاں سے 2 گرفتار 

نوشہرہ ورکاں کامونکی لاہور (نمائندہ خصوصی+ این این آئی+ نمائندہ نوائے وقت) ایکسیئن گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں محسن علی کی زیر نگرانی بجلی چوروں کے خلاف مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے۔ ڈویژن بھر کی چاروں سب ڈویژن کے ایس ڈی او اور سرویلنس ٹیموں نے اب تک 176 بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف فوجداری مقدمات، ڈی ٹیکشن بلوں کی مد میں ایک کروڑ ایک لاکھ باسٹھ ہزار روپے اور بقایا جات کی مد میں 72 لاکھ ریکوری کی ہے۔ زاہد جاوید سراءچیئرمین یوتھ گیپکو ڈویژن نے کہا ہے کہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں گیپکو چیف جام محمد ایوب کی قیادت میں بجلی چوروں کے خلاف مہم بلاتفریق جاری ہے اور اس حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے، یہ مہم آخری بجلی چور کی گرفتاری تک جاری رہے گی۔ گذشتہ روز صدر اور واہنڈو پولیس نے گیپکو کے ایس ڈی اوز ادریس چیمہ اور تنزیل ممتاز کی درخواستوں پر ڈائریکٹ تاریں لگاکر بجلی چوری کرنے والے کوٹ رفیق کے عثمان مسیح اور چنڈالی کے شہباز کیخلاف مقدمات درج کرگرفتار کر لیا گیا ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف 77روز سے جاری آپریشن کے دوران 30000 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 13304بجلی چور گرفتارکئے گئے۔ مجموعی طور 29630 کنکشنز کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں جمع کروائی گئیں۔ ترجمان لیسکو کے مطابق بجلی چوروں کو اب تک 5 کروڑ 24لاکھ 28ہزار 648یونٹس چارج کئے گئے ہیں جن کی مالیت (2) دو ارب 10کروڑ 15لاکھ 62ہزار 532روپے بنتی ہے۔ ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ریجن بھر میں 371 کنکشنز بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن کے خلاف ایف آئی آرز کی درخواستیں متعلقہ تھانوں میں دائرکی گئیں جبکہ 20ملزموں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...