عوام اب کسی دھوکے میں نہیں آئینگے، نظریہ پاکستان کے وارثوں کو لائینگے:ذبیح اللہ بلگن

لاہور(نامہ نگار)پاکستان کے عوام اب کسی دھوکے میں نہیں آئیں گے۔ نظریہ پاکستان کے وارثوں کو لائینگے۔ عوام کو کبھی آئی پی پیز کے اور کبھی آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھنے والے اب نئے نعروں کے ساتھ قوم کو لوٹنے آئے ہیں۔مگر پاکستان کے عوام ان مہنگائی کا طوفان لانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے امیدوار برائے قومی اسمبلی ذبیح اللہ بلگن نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن