18 ویں ترمیم دھوکہ، عام سندھی نہیں صرف جاگیر داروں کو فائدہ ہوا: خالد مقبول 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم ایک دھوکہ ہی ہے۔ اٹھارویں ترمیم سے عام سندھی نہیں جاگیرداروں کو فائدہ ہوا ہے۔ کنوینئر ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر کے وسائل، مینڈیٹ کو لوٹنے نہیں دیں گے، پاکستان کا آئین آمروں، جابروں کا تحفظ کرتا ہے۔ ہم پاکستان کو ایک بہترآئین دیں گے، یہی ہمارا منشور اور شرط ہوگی۔ جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہ پہنچے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسی جمہوریت نامنظور، ایسا قانون جو ظالم کو جبر کا لائسنس دیتا ہو ایسا قانون نامنظور کرتے ہیں۔ کورنگی سے ایک نئے سفر کا آغازکریں گے۔ وسائل اور طاقت کی منصفانہ تقسیم ہونی چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...